سرینگر/8نومبر:
جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کی الیکشن اتھارٹی نے پارٹی کے نئے منتخبہ صدر کے طے شدہ حلف برداری کی تقریب سے متعلق رسمی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج ایک اہم میٹنگ طلب کی۔ اس میٹنگ کی صدارت چیئرمین سید بشارت بخاری نے کی ۔۔اس موقع پر اتھارٹی کے ممبران منصور حسین سہروردی، محمد اشرف میر اور آرگنائزنگ سیکریٹری عدنان میر بھی موجود تھے ۔
میٹنگ کے دوران یہ امر زیر بحث آیا کہ حلف برداری کے لئےطے شدہ تاریخ موسم کی پیشن گوئی کے مطابق امید افزا نہیں ہے جس کے نتیجے میں شرکت کرنے والے مندوبین و ممبران کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ حلف برداری کی تقریب جو 10 نومبر 2022 کو ہونی تھی ، ملتوی کر دی گئی ہے اور اب اس کے لئے بدھ 16 نومبر 2022 کی تاریخ اور وقت صبح گیارہ بجے مقرر کیا گیا ۔۔ اس تقریب کے لئے مکان حسبِ سابق دارالجواد، قمرواری ہوگا ۔