سرینگر/12نومبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہاہے کہ جموں کشمیر میں طبی تعلیم میں نیا انقلاب لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی کاوشوں سے جموں کشمیر کا نقشہ ہی بد ل گیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر ڈی این بی میڈیکل سیٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوٹی میں اس سے طبی نگہداشت میں کافی بہتری آئے گی ۔
اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوشل میڈیا کے ٹویٹر اکاونٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس پوسٹ کو شیر کیا ہے جس میں جموں کشمیر کے لئے ڈی این بی کی 265نشستوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوںنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس سے جموں کشمیر میں طبی تعلیم میں نیا انقلاب آئے گا اور طبی نگہداشت میں کافی بہتری آئے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کاوشوں سے جموں کشمیر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے ۔ گزشتہ تیس برسوں میں پہلی بار اس قدر تیز تر ترقی دیکھی گئی جارہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں صحت شعبہ کو مزید بہتری بنانے کےلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور ہر خاص وعام کو یکساں طبی سہولیات بہم رکھنے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔ لیفٹیننٹ گوررنر نے مزید لکھا ہے کہ نئی طبی نشستوں سے یہاں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے اور نئے طلبہ کو داخلہ لینے میں آسانی ہوگی ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور حال ہی میں بیک ٹو ولیج مرحلہ چہارم کے تحت جو مرکزی وزیر یہاں پر آئے ہیںانہوںنے وزیر اعظم کے سامنے کئی نئی سفارشات رکھی ہیں جن میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی بھی بات ہے ۔
