سرینگر ،14 نومبر
جموں و کشمیر اور لداخ میں پیر کی صبح شروع ہوئی بارش اور برف باری کی وجہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو جوڑنے والی سرینگر-لیہہ شاہراہ کے ساتھ ساتھ پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر کے شوپیاں سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سونمرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے باعث سری نگر-لیہہ ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک، راجوری-پونچھ رینج، آفتاب بخاری نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ پیر کی گلی اور دیگر علاقوں میں برف باری کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔جبکہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت جاری ہے ۔
حالانکہ سڑک کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں سری نگر ہائی وے پر ٹریفک چل رہی ہے۔ تازہ برف باری کی وجہ سے مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
