• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

’انسانیت کے لیے تاریخی لمحہ‘، دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہو گئی

Online Editor by Online Editor
2022-11-15
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
’انسانیت کے لیے تاریخی لمحہ‘، دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہو گئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
15 نومبر 2022، یہ تاریخ اب کرہ ارض پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کیونکہ آج کے دن دنیا کی آبادی آٹھ ارب کا سنگ میل حاصل کرلے گی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے ایک اندازے کے مطابق منگل کو کہیں بھی جنم لینے والا بچہ دنیا کا آٹھ ارب واں انسان ہو گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ تنوع اور ترقی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے جبکہ کرہ ارض کے لیے انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری کو سمجھنے کا موقع بھی ہے۔‘
کچھ افراد کو تشویش ہے کہ آٹھ ارب انسان سیارہ زمین کے لیے بہت زیادہ ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ امیر ترین لوگوں کی طرف سے وسائل کا زیادہ استعمال ہے۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی سربراہ نتالیہ کنیم نے کہا کہ ’کچھ لوگ اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ ہماری دنیا بہت زیادہ آبادی والی ہے۔ میں واضح طور پر یہ کہوں گی کہ انسانوں کی بڑی تعداد خوف کا باعث نہیں ہے۔‘
راکفیلر یونیورسٹی کی لیبارٹری آف پاپولیشن کے عہدیدار جوئل کوہن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’زمین پر کتنے لوگوں کی گنجائش ہے اس سوال کے دو پہلو ہیں: قدرتی حدود اور انسانی انتخاب۔‘
انہوں نے کہا ’ہمارے انتخاب کے نتیجے میں انسان اس سے کہیں زیادہ حیاتیاتی وسائل استعمال کر رہا ہے جیسے جنگلات اور زمین، جتنا سیارہ ہر سال دوبارہ تخلیق کر سکتا ہے۔‘مثال کے طور پر فوسل فیولز کا حد سے زیادہ استعمال زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا باعث بنتا ہے جو گلوبل وارمنگ کے لیے ذمہ دار ہے۔
کوہن نے کہا کہ ’ہم احمق ہیں۔ ہمارے پاس دور اندیشی کی کمی ہے۔ ہم لالچی ہیں۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ اسی میں انتخاب اور مسائل مضمر ہیں۔‘ تاہم، وہ اس خیال کو مسترد کرتے ہیں کہ انسان کرہ ارض کے لیے ایک مصیبت ہے۔موجودہ آبادی 1950 میں دو ارب 50 کروڑ سے تین گنا زیادہ ہے، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی ریچل سنو نے اے ایف پی کو بتایا کہ 1960 کی دہائی کے اوائل میں دنیا کی آبادی میں اضافے کی شرح ڈرامائی طور پر کم ہو گئی تھی۔اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ 2030 میں آبادی تقریباً آٹھ ارب 50 کروڑ، 2050 میں نو ارب 70 کروڑ اور 2080 کی دہائی میں تقریباً 10 ارب 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بھدرواہ میں رہائشی مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے خاتون جاں بحق

Next Post

سری نگر کے صورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
سری نگر کے صورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

سری نگر کے صورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan