چٹان ویب ڈیسک
بگ باس 13 کی ونر اور گلوکارہ اداکارہ شہناز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک تقریب کی ہے ، جس میں شہناز گل شرکت کرنے آئی تھیں۔
ویڈیو میں شہناز گل اپنا ڈائیلاگ بولنا شروع کر تی ہیں ۔ کیا کروں میں مر جاوں ، میری کوئی احساس نہیں ہے…. تواڈا کتا ، کتا …. ساڈاکتا ٹامی۔ نہیں نہیں… ساڈا کتاتا… ، ہاں میں بھول گئی کیونکہ جو میں نے بولا وہ لوگوں نے رٹ لیا اور میں بھول گئی ہوں۔ کیونکہ اب مجھے کچھ نیا کرنا ہے نا۔’ ویڈیو میں شہناز کے ساتھ اینکر میزبان منیش پال اور بالی ووڈ اداکار گووندا بھی نظر آ رہے ہیں۔اسٹیج پر شہناز بھلے ہی اپنا ڈائیلاگ بھول گئیں۔ لیکن ان کا یہ انداز فینس کو کافی پسند آیا۔شہناز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح شہناز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
شہناز کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی سلمان خان کی آنے والی فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان‘میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ جان ابراہم اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم’100%‘ میں بھی نظر آئیں گی۔