• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ٹوئٹر ’بند ہو جانے‘ کا خوف، صحافی کیوں سب سے زیادہ پریشان؟

Online Editor by Online Editor
2022-11-24
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
ٹوئٹر ’بند ہو جانے‘ کا خوف، صحافی کیوں سب سے زیادہ پریشان؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
اگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نہ رہی تو شاید عام لوگ اتنے متاثر نہیں ہوں گے جتنے کہ صحافی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا ویب پلیٹ فارم ان کے لیے خبریں حاصل کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جب سے ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا اور پھر عملے کو برطرف کرنا شروع کیا تب سے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پلیٹ فارم جلد بند ہو جائے گا۔
روئٹرز انسٹی ٹیوٹ فار دا سٹڈی آف جرنلزم سے منسلک صحافی نک نیومین کہتے ہیں کہ ’زیادہ تر صحافی (ٹوئٹر) نہیں چھوڑ سکتے۔ یہ دراصل ان کے کام کا ایک اہم حصہ ہے۔‘نک نیومین برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جب 2008 اور 2009 میں ٹوئٹر کی مقبولیت بڑھی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ لوگوں سے رابطے کا ایک نیا طریقہ تھا جو کیس سٹڈیز کرنے اور ماہرین کے لیے لاجواب ذریعہ بنا۔‘لیکن اس دوران ٹوئٹر بھی حریف بن گیا جس نے نیوز روم کی جگہ لے لی اور دہشت گردی کے حملوں، قدرتی آفات یا کسی بھی اہم ’بریکنگ نیوز‘ کو عوام تک پہنچایا۔
نک نیومن نے کہا کہ ’صحافیوں کو یہ احساس ہونے لگا کہ ہمیشہ کی طرح خبریں پہنچانے کا ذریعہ اب صرف وہ ہی نہیں ہوں گے اور ان کا کردار مختلف ہو جائے گا یعنی خبر کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا اور تصدیق کرنا۔‘اس کا مطلب یہ بھی تھا کہ صحافی سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کے اعلانات سے بروقت آگاہ ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم سے جُڑے ہوئے تھے۔
صحافیوں کی جانب سے خبروں کے لیے ٹوئٹر پر اس انحصار نے بہت سے مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔نک نیومن سمجھتے ہیں کہ ٹوئٹر پر ہونے والی ’بحثیں زیادہ تر اشرافیہ کی بحثیں ہیں۔ یہ یقینی طور پر نیوز رومز میں ایک مسئلہ رہا ہے۔‘
تمام تر قیاس آرائیوں اور خدشات کے باوجود بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سائٹ ’زندہ رہے گی۔‘امریکہ کی بٹلر یونیورسٹی کے ماہر عمرانیات سٹیفن برنارڈ کا کہنا ہے ’مجھے نہیں لگتا کہ اس بات کا اتنا زیادہ امکان ہے کہ ٹوئٹر کسی بھی وقت جلد ہی بند ہو جائے گا۔‘تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’صحافیوں کے ٹوئٹر بند ہو جانے کے خوف میں مبتلا ہونے کی معقول وجہ ہے۔‘سٹیفن برنارڈ نے کہا کہ ’وہ بہت سے بڑے، طاقتور اور متنوع سوشل نیٹ ورک تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ شناخت کے ایک مثبت ذریعے سے بھی۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، مختلف مقامات پر چھاپے

Next Post

عاصم منیر ہوں گے پاکستان کے نئے آرمی چیف

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
عاصم منیر ہوں گے پاکستان کے نئے آرمی چیف

عاصم منیر ہوں گے پاکستان کے نئے آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan