جموں،28 نومبر:
جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن سے لاپتہ ہونے والی خاتون کو تین بچّوں سمیت پولیس نے تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رواں ماہ رامبن دیار گلی ببڑوتا کے جگموہن ولد بہادر سنگھ نے رامبن پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کی کہ 22 نومبر سے اس کی بیوی کملاشا دیوی تین بچوں کے ساتھ گھریلو سامان خریدنے رامبن بازار گئی لیکن وہ واپس گھر نہیں آئی۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے تمام پولیس تھانوں، پولیس چوکیوں پر ایک وائرلیس پیغام نشر کیا گیا اور لاپتہ خاتون کے ساتھ اس کے تین بچوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس کی سربراہی انسپکٹر سندیپ چرک، ایس ایچ او رامبن کر رہے تھے۔
مسلسل کوششوں اور تکنیکی مدد سے لاپتہ خاتون کو اس کے تین بچوں سمیت رامبن کے علاقے سے ڈھونڈ نکالا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
