• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, نومبر ۳۰, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ایران: حکومت کی مذمت کرنے پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار

Online Editor by Online Editor
2022-11-28
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
ایران: حکومت کی مذمت کرنے پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی نے ویڈیو میں حکومت کو ’قاتلوں اور بچوں کو مارنے والی‘ قرار دیا، جس کے بعد ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فریدہ مرادخانی کا تعلق خاندان کے اس طبقے سے ہے، جس کا موجودہ ایرانی حکومت کی مخالفت کا ریکارڈ ہے، وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بھائی محمود مرادخانی نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں بدھ کو گرفتار کیا گیا۔ہفتےکو ان کے بھائی نے یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کی، جس کا لنک ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جس میں فریدہ مرادخانی نے ایرانیوں کو ’واضح مظالم‘ کا نشانے بنانے کی مذمت کی اور اس حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے کچھ نہ کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آزاد کریں، ہمارے ساتھ آئیں اور اپنی حکومت کو کہیں کہ قاتلوں اور بچوں کو مارنے والے دور کی حمایت کرنا ختم کریں۔ان کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ یہ حکومت کسی مذہبی اصول کی وفادار نہیں ہے، یہ طاقت کے سوا کسی قانون یا قاعدے کو نہیں جانتی اور طاقت کے ذریعے اپنے اقتدار کو ہر ممکن طریقے سے برقرار رکھ رہی ہے۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی تھی۔انہوں نے شکایت کی کہ کریک ڈاؤن کے خلاف حکومت پر پابندیاں لگانا مضحکہ خیز ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو اپنی آزادی کی لڑائی میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فریدہ مرادخانی آیت اللہ خامنہ ای کی ہمشیرہ بدری کی صاحبزادی ہیں، وہ 1980 کی دہائی میں عراق بھاگ گئی تھیں جس وقت اس کے پڑوس کے ساتھ جنگ اپنے عروج پر تھی۔وہ حکومت سے اختلاف رکھنے والے اپنے شوہر اور مذہبی رہنما علی تہرانی کے پاس چلی گئی تھیں۔انہیں سزائے موت کے خالف ایکٹوسٹ کے طور پر شہرت حاصل ہوئی، انہیں آخری بار اس سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی گرفتاری اکتوبر 2021 میں ویڈیو کانفرنس کے بعد کی گئی تھی، جس میں انہوں نے فرح دیبا کی تعریف کی تھی جو شاہ محمد رضا کی بیوہ ہیں، جس کی حکومت کا خاتمہ 1979 کے اسلامی انقلاب میں ہوا تھا۔
ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ انہیں ضمانت پر اپریل میں رہا کیا گیا تھا، جنہوں نے بدھ کو گرفتاری کے بعد 15 سال کی موجودہ سزا کاٹنا شروع کی۔ان کے خلاف الزامات کی فوری طور پر وضاحت نہیں ہوسکی۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے مطابق اخلاقی پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے اب تک تقریباً 14 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ناورے میں مقیم ایران کی ہیومن رائٹس کے مطابق کریک ڈاؤن میں اب تک کم ازکم 416 لوگ مارے گئے ہیں جس میں 51 بچے بھی شامل ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

رامبن پولیس نے تین بچّوں سمیت لاپتہ ہوئی خاتون کو واپس گھر پہنچایا

Next Post

جموں و کشمیر میں پہلی بار والمیکی اور مغربی پاکستان سے آئے لوگ اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2023-10-03
آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

2023-10-03
سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

2023-10-03
لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

2023-10-03
وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

2023-10-03
ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

2023-10-03
پلوامہ کے مرن گاؤں میں رہائشی مکان خاکستر

بڈگام کے چرار شریف علاقے میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

2023-10-03
ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

2023-10-03
Next Post
جموں و کشمیر میں پہلی بار والمیکی اور مغربی پاکستان سے آئے لوگ اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

جموں و کشمیر میں پہلی بار والمیکی اور مغربی پاکستان سے آئے لوگ اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan