• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جنوری ۳۱, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

غریب اور کمزور طبقے کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح : لیفٹیننٹ گورنر

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت 35097 مستفدین کے بینک کھاتوں میں براہ راست 149.17 کروڑ روپے منتقل کئے

Online Editor by Online Editor
2022-11-30
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
غریب اور کمزور طبقے کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح : لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 30 نومبر :
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت 35097 مستفدین کے بینک کھاتوں میں براہ راست 149.17 کروڑ روپے منتقل کئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی استفادہ کنندگان کے ’ پکے گھر ‘ کے خواب کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پورا کرے گا ، ان کی عزت نفس ، سماجی حیثیت اور معیار زندگی کو فروغ دے گا ۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ غریب اور کمزور طبقے کی فلاح و بہبود یو ٹی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی حقیقی طور پر بے گھر افراد ، خستہ حال مکانوں میں رہنے والوں اور کمزور گروہوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور گھرانوں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ضروریات کی امداد دیہی ترقی کو تحریک دے گی اور غریب ترین افراد کو بااختیار بنائے گی ۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں پی ایم اے وائی ۔ جی جیسی فلاحی اسکیموں نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک مضبوط اور خوشحال دیہی جموں و کشمیر کی تعمیر ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ پالیسیوں اور نفاز کے درمیان خلاءکو پُر کرنے کیلئے سرشار کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ، بیت الخلاء، پینے کا پانی ، ایل پی جی کنیکشن اور پی ایم اے وائی ۔ جی گھروں کیلئے دیگر سہولیات جیسی بنیادی ضروریات کو دیگر سرکاری اسکیموں کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے فلاحی اسکیموںکے موثر نفاذ کیلئے درست اعداد و شمار مرتب کرنے میں محکمہ دیہی ترقیات اور ڈپٹی کمشنروں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے رہ جانے والے اہل مستفدین کا حقیقت پسندانہ ڈیٹا اکٹھا کرنے پر زور دیا جس کے بعد ’ سب کیلئے مکان ‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اصلاحی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مزید کہا کہ وہ اسکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے مکانات کا ضلع وار کمپنڈیم بنائیں ۔ کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج محترمہ مندیپ کور نے لفٹینٹ گورنر کو پی ایم اے وائی اور آواس پلس کے اہداف اور آج تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے پی ایم اے وائی۔ جی کے 20 مستفدین کو 50 ہزار روپے کے چیکس حوالے کئے ۔ مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم محترمہ اندو کنول چب ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے ایس چرندیپ سنگھ ، محکموں کے سربراہ ، سول سیکرٹریٹ میں سینئر افسران اور مستحقین موجود تھے ۔ مختلف عہدیداروں اور استفادہ کنندگان کو بھی ورچوئل موڈ کے ذریعے مربوط کیا گیا تھا ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سوپور کالج جنسی ہراسانی کیس: اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کی گئی

Next Post

دی کشمیر فائل پر اسرائیلی فلمساز نے خاموشی توڑی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سپریم کورٹ میں 4 اپریل سے مکمل طور پر’فزیکل‘ سماعت

سرکاری اراضی پر تجاوزات ہٹانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر عرضی خارج

2023-01-31
بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ: وزیر اعظم

بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ: وزیر اعظم

2023-01-31
اننت ناگ کے دیلگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، 2غیر مقامی مزدور زخمی

متعدد تشدد آمیز واقعات میں جنوری 2023،جموں و کشمیر میں 7 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک

2023-01-31
جموں کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ۔ ایل جی

جموں کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ۔ ایل جی

2023-01-31
لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

2023-01-30
لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

2023-01-30
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

2023-01-30
دیوالی کے پیش نظر کشمیریونیورسٹی کے 24اکتوبر کے امتحان موخر

برف و باراں کے پیش نظر یونیورسٹی امتحانات ملتوی: ترجمان

2023-01-30
Next Post
دی کشمیر فائل پر اسرائیلی فلمساز نے خاموشی توڑی

دی کشمیر فائل پر اسرائیلی فلمساز نے خاموشی توڑی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu