سری نگر05دسمبر:
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں پیر کو موسم کی سرد ترین رات منفی 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ وادی میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا رہا ہے کیونکہ زیادہ تر اسٹیشنوں پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمے موسمیات کے مطابق دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ضلع کوکرناگ میں پارہ منفی 1.4 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام میں بھی سب سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا
