نئی دہلی،6 دسمبر:
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ہموار انعقاد میں تعاون کے لیے حکومت اپوزیشن کے رہنماؤں سے بات چیت کرے گی۔ سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے آج حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میں مختلف جماعتوں کے قائد ایوان شرکت کریں گے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے حکومت نے سرمائی اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے 16 بلوں کی فہرست جاری کی تھی۔ میٹنگ میں ایوان کے کام کاج کو احسن طریقے سے چلانے، سیشن کے دوران قانون سازی کے کاموں سمیت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ سیشن 29 دسمبر کو ختم ہوگا۔
