سرینگر، 14 دسمبر:
حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں سات جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق، سمیر احمد جان، جے کے اے ایس، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، گلمرگ کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے جنرل منیجر، ڈی آئی سی، کپواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ نعیم النساء، جے کے اے ایس، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سورنکوٹ، پونچھ، جو سب رجسٹرار، پونچھ کے اضافی چارج پر فائز ہیں، کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، پونچھ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سید الطاف حسین موسوی، جے کے اے ایس، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، بانڈی پور، کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، گلمرگ تعینات کیا گیا ہے۔رضوان اصغر، جے کے اے ایس، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، شوپیاں کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سورنکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ، سب رجسٹرار، سورنکوٹ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا۔ بشیر احمد لون، جے کے اے ایس، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سمبل کو تبدیل کرکے جنرل منیجر، ڈی آئی سی، کولگام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جس نے شرجیل علی نائیکو، جے کے اے ایس، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کولگام کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا ہے۔میش شان، جے کے اے ایس، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، ریاسی کو ایک دستیاب آسامی پر تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم جموں تعینات کیا گیا ہے۔عامر چودھری، جے کے اے ایس، بی ڈی او، نوگام، کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سمبل تعینات کیا گیا ہے۔
