سرینگر/26جنوری:
کڑاکے کی ٹھنڈ ،سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی گئیں۔ مارچ پاسٹ پر سلامی لی گئی اور ترنگا لہرایا گیا۔ جموں کشمیرکے کسی بھی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ تقریبات کے پر امن انتخابات کیلئے پولیس وفورسز کی جانب سے پوری وادی میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔
مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا جبکہ سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر آر بھٹناگرنے مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور ترنگا لہرایا۔ ادھر جموں کشمیر میں عسکری ڈھانچوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے آخری حملہ شروع کردیا ہے کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ شہری ہلاکتوں میں 55 فیصد کمی؛ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جبکہ کشمیری پنڈت کی 1990 میں چھینی گئی جائیداد واپس لیکر اس حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے گا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے جموں کشمیر میں امن کو یقینی بنانے کیلئے عسکریت پسندی اور اس کے ماحولیاتی نظام پر آخری حملہ شروع کر دیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا مورال بلند ہے اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ اور مرکز نے جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو کشمیری پنڈتوں کی طرف سے 8400 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن کی زمین اور جائیداد 1990 میں زبردستی چھین لی گئی اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ایسی جائیدادوں کو واپس لے کر کشمیر ی پنڈوں کے حوالے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات معمول پر آ رہے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔لیفٹنٹ گوورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس سال، سال 2022 میں شہری ہلاکتوں میں 55 فیصد کمی آئی ہے اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی اقدامات کا ایک سلسلہ جاری ہے تاکہ یوٹی کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔
انہوںنے کہا ’’سری نگر اور جموں میں جلد ہی میٹرو ہوں گے، سری نگر جموں ہائی وے پر ٹیوبیں بھی جنگی بنیادوں پر لگائی جا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار جموں و کشمیر میں وومن انڈسٹریل اسٹیٹ ہو گا جبکہ تقریباً 2000 افسران کی ترقیاں جو 2001 سے نہیں ہوئی تھیں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ کی خصوصی توجہ نوجوانوں پر ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی 70 فیصد معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔