سرینگر27جنوری:
جموں وکشمیر پولیس نے جمعے کے روز راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کے کشمیر میں داخل ہونے کے دوران سیکورٹی میں چوک کے الزامات کو مستر د کردیا۔ کشمیر زون پولیس نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہاکہ یاترا کے روٹ کی طرف صرف مجاز افراد کو ہی جانے کی اجازت دی گئی تھی جن کی منتظمین نے شناخت کی تھی۔ پولیس نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا کے منتظمین اور منیجرز نے بانہال سے یاترا میں شامل ہونے والے بڑے اجتماع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔
پولیس نے بتایا میں کہا کہ سی اے پی ایف جموں وکشمیر پولیس بشمول آر پی اورز اور کیو آر ٹی روٹ ڈومینیشن کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا وہیں مختلف مقامات پر تعینات سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔ پولیس نے مزید کاہکہ منتظمین کے ذریعہ ایک کلومیٹر یاترا کے انعقاد کے بعد یاترا کو روکنے کے بارے میں کوئی فیصلہ لینے سے پہلے جموں وکشمیر پولیس سے مشورہ نہیں کیا گھا تھا۔
باقی یاترا پر امن طور پر جاری رہی۔ سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی ۔ ہم فول پروف سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔