• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سرینگر کے مختلف روٹوں پر مسافر گاڑیوںکی شدید قلت سے لوگ پریشان

صورہ ، لالچوک ،لالبازار ،لالچوک اور دیگر روٹوں پر گاڑیاں نہ ہونے کے برابر

Online Editor by Online Editor
2023-02-07
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر کے مختلف روٹوں پر مسافر گاڑیوںکی شدید قلت سے لوگ پریشان
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/07فروری:
سرینگر میں ٹریفک کا نظام ابتر ہورہا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سرینگر کے مختلف روٹوں پر مسافر گاڑیاں کم ہوتی جارہی ہے خاص کر پائین شہر کیلئے مخصوص مسافر گاڑیاں اب قریب قریب غائب ہی ہوگئی ہیں ۔ صورہ سے لالچوک براہ راست عید گاہ روڑ کے روٹ پر گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہے ۔ اسی طرح لالبازار سے لالچوک ، صورہ سے صدر ہسپتال ، قمر واری سے لالچوک براہ راست راجوری کدل ، درگاہ لالبازار اور دیگر روٹوں پر گاڑیاں کم چل رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑرہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق لالچوک سے نشاط شالیمار اور ہارون کیلئے گاڑیوں کا بھی یہی حال ہے جبکہ لالچوک سے چھانہ پورہ، حیدر پورہ اور دیگر روٹوں پر بھی مسافر گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہے ۔ لوگ گھنٹوں بس سٹاپو ں گاڑیوں کے انتظار میں گزارتے ہیں اوراگر گاڑی آبھی جاتی ہے تو اس کی رفتار کچھوے کی رفتار سے تیز نہیں ہوتی ہے اس طرح سے ان روٹوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو دن بھر گاڑیوں میں گزارنے پڑتے ہیں ۔
لوگوں نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک اور آر ٹی او کشمیر بھی اس معاملے پر خاموش دکھائی دے رہے ہیں اور مسافروں کی سہولیت کیلئے کوئی خاص انتظام نہیں کیا جارہا ہے ۔لوگوںکے مطابق سابق افسران کے دوران میں اس طرح کی کوئی پریشانی نہیں تھی۔ لوگوں کے مطابق جن روٹوں پر گاڑیاں چلتی ہیں وہاں پر شام سے پہلے ہی گاڑیاں سڑکوں کی غائب رہتی ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ یہ مسافر گاڑیاں عام لوگوں کی سہولیت کیلئے چلائی جاتی ہیں تاہم ان سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ اس طرح سے لوگ مجبور آٹو رکھشائوں کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جو کہ ان کیلئے بار گراں ثابت ہورہا ہے کیوں کہ آٹو رکھشا والے مجبور مسافروں سے منہ مانگی کرایہ وصول کرتے ہیں۔
لوگوں نے کہا کہ آج سے پانچ برس اگرکسی روٹ پر دس گاڑیاں چلائی جاتی تھیں تاہم آج اس پر صرف پانچ گاڑیاں چلائی جاتی ہیں جبکہ آبادی بڑھ رہی ہے لیکن گاڑیاں کم ہوتی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹرانسپورٹ بڑھ رہا ہے البتہ مسافر ٹرانسپورٹ گھٹ رہا ہے جو کہ غریب اور عام لوگوں کیلئے کسی درد سرسے کم نہیں ہے ۔ لوگوں نے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک نظام میں سدھار لایا جائے اور سرینگر کے تمام روٹوں پر معقول گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ مسافروں کو کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 300 سے متجاوز

Next Post

ڈاکٹر درخشاں نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ڈاکٹر درخشاں نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

ڈاکٹر درخشاں نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan