• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ترکیہ زلزلہ: سرد موسم امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ، بہت سے متاثرین کو بھوک کا سامنا

Online Editor by Online Editor
2023-02-08
in اہم ترین, تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
ترکیہ زلزلہ: سرد موسم امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ، بہت سے متاثرین کو بھوک کا سامنا
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
ترکیہ کے شہر شانلی عرفا میں، تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کو ایک اور سنگین ‏خطرے یعنی بھوک کا سامنا ہے ڈان میں شائع ہونے والی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی صبح کا سورج ‏آسمان کو روشن کرتا ہے، شانلی عرفا کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں خالی نظر آتی ہیں، پارا نقطہ انجماد سے اوپر ہے لیکن بہت ‏زیادہ ٹھنڈ محسوس ہورہی ہے۔پیر کے زلزلے اور اس کے خوفناک آفٹر شاکس سے متاثر دیگر نو صوبوں کے پڑوسیوں کی ‏طرح شانلیعرفا کے لوگ بنیادی بقا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔‎
‎42 ‎سالہ امام کیگلر نے بتایا کہ ’ہم کل سہ پہر 3 بجے یہاں پہنچے، ہوٹل نے شام کو سوپ دیا لیکن رات گزر گئی، ہم اور ‏ہمارے بچے بھوکے ہیں‘۔تین بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ ’آج بیکریاں بند رہیں گی، مجھے نہیں معلوم کہ ہمیں روٹی ‏کیسے ملے گی‘۔تاہم ان کا فلیٹ جو چند گلیوں کی دوری پر واقع ہے وہاں سے ان کے لیے کھانے پینے کا سامان لے کر آنا ‏ناممکن ہے کیوں کہ عمارت کے اچانک ملبے کا ڈھیر بن جانے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’ہم تین میں سے پہلی منزل ‏پر رہتے تھے اور واپس جانے سے بہت ڈرتے ہیں، ہماری عمارت بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔‎
ترک حکومت ان لوگوں کی رہائش کے لیے سخت جدوجہد کررہی ہے جن کے مکانات منہدم ہو گئے تھے یا آفٹر شاکس کی ‏وجہ سے ان کا وہاں رہنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔‎
لاکھوں افراد نے رات ہاسٹل، اسکولوں، مساجد اور دیگر عوامی عمارتوں میں گزاری جبکہ دیگر نے ہوٹلوں میں پناہ لی ‏جنہوں نے اپنے دروازے مفت میں کھول دیے۔ان افراد کو خوراک اور دیگر بنیادی امداد کی فراہمی ایک چیلنج بن گیا ہے۔‎
موسم سرما میں آنے والی اس تباہی نے علاقے کی سڑکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، جن میں سے کچھ تقریباً ‏گزرنے کے قابل نہیں رہیں، اس کے علاوہ بہت سے مقامی ہوائی اڈے بند ہیں اور ان کے رن ویز کی مرمت ضروری ‏ہے۔چھ بچوں کے والد مہمت سلڈے کہتے ہیں ہمارے پاس سوپ کا ایک چھوٹا پیالہ تھا، جو کافی نہیں ہے، امید ہے کہ ‏مقامی میونسپلٹی بالآخر کھانا فراہم کرے گی لیکن ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہے۔ایک دوسری شہری فلیز سیفکی کے ‏لیے صورتحال اور بھی سنگین ہے، وہ پیر کی شام ہلٹن ہوٹل سے آگے سڑک پر سوپ کی تقسیم سے محروم رہیں۔
فلیز سیفکی اور ان کے تین بچے پیر کے روز فجر سے پہلے اپنے گھر سے صرف تین کمبل اور فون لے کر بھاگے تھے، ‏انہوں نے آندھی اور ٹھنڈی بارش میں انتظار کرنے کے بجائے کھانا چھوڑنے کو ترجیح دی۔‎
وہ نہیں جانتی کہ آنے والے دنوں میں ان کے بچوں کے پاس کھانے کے لیے کافی ہوگا یا نہیں، انہوں نے کہا کہ’ابھی ‏ہمارے پاس اپنے کمبل کے علاوہ کچھ نہیں ہے، کم از کم یہاں، پانی پینے کے قابل ہے۔‎’‎

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک اور بیرون ملک ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے: وزیر اعظم

Next Post

منشیات کے سہارے درپردہ جنگ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن قائم ہوا :سید محمد الطاف بخاری

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن قائم ہوا :سید محمد الطاف بخاری

2023-03-29
نسل نو میں بڑھتامنشیات کارجحان

جموں و کشمیر میں تقریباً10 لاکھ افراد منشیات کے عادی،مرداورخواتین مختلف نشہ آور چیزوں کی لت میں مبتلاء

2023-03-29
اِنتظامی کونسل نے ایس آر او ۔43 کے نئے تشکیل دئیے گئے تعیناتی قوانین کو منظوری دی

پچھلے سال جموں و کشمیر میں 14.64 فیصد کی اقتصادی ترقی، ٹیکس آمدنی میں 31 فیصد اضافہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

2023-03-29
نائب صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری، ووٹنگ 6 اگست کو ہوگی

جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی سے انتخابات کے شیڈول میں خلل نہیں پڑتا:ای سی آئی

2023-03-29
تعلیم اب تجارت بن گئی ہے

سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی

2023-03-29
جموں وکشمیر میں کوروناکے434 افراد کی رپورٹ مثبت، ایک فوت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 4 مریضوں کی موت

2023-03-29
کشمیر میں برف باراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

2023-03-29
باغِ گل لالہ کو سیاحو ں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

ٹیولپ گارڈن کے افتتاح کے پہلے ہفتے میں 1 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی آمد

2023-03-28
Next Post

منشیات کے سہارے درپردہ جنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu