نئی دلی۔ 9؍ فروری:
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے جمعرات کو کہا کہ اسے ملک میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر کا پتہ چلا ہے۔ہندوستان حال ہی میں اہم معدنیات بشمول لیتھیم کی اپنی سپلائی کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے، جو اس کے الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہوگا۔
جی ایس آئی نے ایک بیان میں کہا کہ 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے تخمینے والے وسائل جموں اور کشمیر کے شمالی کے علاقے کے ریاسی ضلع میں دریافت ہوئے ہیں۔
