نئی دہلی،15فروری:
جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی پر وزارت داخلہ نے انہدامی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی مداخلت کے بعد منگل کو دیر گئے جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر روک لگا دی گئی۔ مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے کہا کہ وہ نوٹس جاری کرے اور مکینوں کے اعتراضات پر مناسب سماعت کرے۔ یہ پیشرفت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی کی نگرانی میں دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جائزہ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اے کے بھلا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون مہتا، اور کچھ دیگر پولیس کے ساتھ ساتھ سول حکام بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایک پالیسی کے اجراء کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،جس سے چھوٹے زمین مالکان کو انسداد تجاوزات مہم سے اسثنیٰ رکھا جائے گا۔
