سری نگر، 15 مارچ:
شمالی ضلع بارہ مولہ کے سنگھ پورہ پٹن علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 29آر آر، ایس ایس بی اور جموں وکشمیر پولیس نے سنگھ پورہ پٹن کے نزدیک ناکہ لگایا ۔
انہوں نے کہاکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ نوجوان نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نوجوان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
ان کے مطابق نوجوان کی جامہ تلاشی کے دوران 71اے کے گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
گرفتار ملی ٹینٹ معاون کی شناخت علی محمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن بونی چاکل آرم پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ گرفتار نوجوان لشکر طیبہ کا مدد گار ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی