کٹڑہ 18 مارچ :
لیفٹیننٹ گورنرمسٹر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گپھا کے نزدیک نئے تعمیر شدہ درگا بھون کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی جی کے درشن کئے اور اس سہولت کو یاتریوں کیلئے وقف کیا ۔
ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی پوری ٹیم اور پروجیکٹ سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ بھون جس میں روزانہ 3000 یاتریوں کو ٹھہرانے کی گنجائش ہے ، ہجوم کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے علاوہ متلاشیوں کو آسانی اور راحت فراہم کرے گا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ شرائین بورڈ نے یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف نئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو زندہ کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی یاترا پر آنے والوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روائتی اقدار کو تقویت دیں اور ملک اور بیرون ملک سے آنے والے شردھالوؤں کے سفر کو آسان بنائیں خاص طور پر وہ لوگ جو بزرگ ، بیمار اور خاص طور پر معذور ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ شردھالوؤں کیلئے سہولیات تیار کرتے ہوئے تاجروں ، ٹٹو والوں ، مقامی تاجر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تارا کوٹ سے سانجھی چھت تک ایک روپ وے جلد بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مقامی لوگوں ، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ روپ وے کی سہولت صرف بزرگوں ، بیماروں اور خاص طور پر معذور عقیدت مندوں کو فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روزانہ یاتریوں کی محدود گنجائش رکھی ہے اس سے تاجروں ، کاروباری برادری اور ٹٹو والوں کی روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے تمام خدشات پر تبادلہ خیال اور حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے خطے کے ممتاز روحانی اور مذہبی مقامات کو روحانی سیاحتی سرکٹ پر لانے کی کوشش کا بھی اشتراک کیا جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزی روٹی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شرائین بورڈ نے کٹڑہ کے قریب شنکر آچاریہ مندر کی تعمیر نو کو بھی منظوری دے دی ہے ۔ زیر زمین کیبلنگ کا کام اگلے ماہ مکمل کر لیا جائے گا اور اسکائی واک جون کے مہینے تک تیار ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مذہبی سیاحت کے شعبے کو بلند کرنے کیلئے اور بھی بہت سے منصوبے زیر غور ہیں ۔
افتتاحی تقریب کا آغاز لفٹینٹ گورنر کے ساتھ بورڈ کے ارکان اور چیف سیکرٹری کے ساتھ ہوا اور پوجا کی رسومات میں حصہ لیا ۔
قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے پوتر گپھا کے درشن کئے اور سب کیلئے خوشی ، امن اور خوشحالی کی پرارتھنا کی ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری ، ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر رمیش کمار ، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے اراکین ، ایس ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او مسٹر انشول گرگ اور یاتریوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔