• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مرکزی کابینہ نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے صارفین کے لیے مقررہ سبسڈی کو منظوری دی

Online Editor by Online Editor
2023-03-25
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
مرکزی کابینہ نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے صارفین کے لیے مقررہ سبسڈی کو منظوری دی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی،25مارچ:

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے استفادہ کنندگان کو سال میں 12 رفل تک کی خاطر 14.2 کلوگرام کے سلنڈر کے لیے 200 روپے کی سبسڈی کو منظوری دی ہے۔ یکم مارچ 2023 تک پی ایم یو وائی کے 9.59 کروڑ مستفیدین ہیں۔

اس پر مالی سال 2022-23 کے لیے 6,100 کروڑ روپے اور 2023-24 کے لیے 7,680 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ سبسڈی براہ راست اہل مستفیدین کے بینک کھاتوں میں جمع کی جاتی ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یعنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) 22 مئی 2022 سے ہی یہ سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔

مختلف جغرافیائی سیاسی وجوہات کی وجہ سے ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لہٰذا پی ایم یو وائی سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایل پی جی کی زیادہ قیمتوں سے بچانا ضروری ہے۔

ایل پی جی کے مسلسل استعمال کے لیے پی ایم یو وائی صارفین کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ پی ایم یو وائی صارفین کے درمیان ایل پی جی کو مستقل طور پر اپنائے جانے اور اس کے استعمال کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے، تاکہ وہ مکمل طور پر کھانا پکانے والے صاف ستھرے ایندھن کی جانب منتقل ہوسکیں۔ پی ایم یو وائی صارفین کی ایل پی جی کی اوسط کھپت 20-2019 میں 3.01 ریفل سے بڑھ کر 2021-22 میں 3.68 ریفل ہوگئی۔ پی ایم یو وائی کے تمام مستفیدین طے شدہ سبسڈی کے اہل ہیں۔

مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کو دیہی اور پسماندہ غریب گھرانوں کے لیے دستیاب کھانا پکانے کا صاف ستھرا ایندھن بنانے کے لیے، حکومت نے مئی 2016 میں پردھان منتری اجولا یوجنا شروع کی، تاکہ غریب گھرانوں کی بالغ خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کیا جا سکے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

 انسانی حقوق کونسل  میں کشمیری خواتین نے پی ایم مودی کی تعریف کی

Next Post

قبولیتِ دعا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
خالد

قبولیتِ دعا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan