سرینگر/31مارچ:
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سوگن علاقے میں دو نوجوان اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے ہیں جس سے ان کے اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دونوں کے اہل خانہ نے کہا کہ حنان احمد سہ اور شاکر احمد نجار 29 مارچ 2023 سے لاپتہ ہیں۔حنان ولد فاروق احمد سیہ، 16سال کا ہے جو اپنی 10ویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کر رہا تھا ۔
اس کے والد نے کہاکہ بدھ کے روز وہ اپنی بہن کے ساتھ اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔ ہم اس کے بعد سے مسلسل اسے فون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اہل خانہ نے کہا کہ 16 سالہ نوجوان کی ایڈیٹ شدہ تصاویر اس کے ہاتھ میں ہتھیاروں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تصاویر کو شیئرنہ کریں۔
دریں اثناء 23 سالہ شاکر احمد نجار ولد عبدالمجید نجار جو بی اے گریجویٹ ہے کے گھر سے کام کے لیے نکلا، لیکن واپس نہیں آیا۔اس کے والد نے مقامی تھانے سے رجوع کیا اور گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔حنان کے اہل خانہ نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے، جس کی تصدیق ایک پولیس اہلکار نے کی ہے۔دونوں کے اہل خانہ نے عوام اور پولیس سے ان کے رشتہ داروں کا پتہ لگانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔