• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

ممبئی کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369 کروڑ انڈین روپے میں فروخت

Online Editor by Online Editor
2023-04-01
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
ممبئی کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369 کروڑ انڈین روپے میں فروخت
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ممبئی میں ملک کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369 کروڑ انڈین روپے میں فروخت ہو گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا کے گھر والوں نے یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں میں خریدا ہے۔
سی ویو پر واقع یہ اپارٹمنٹ انڈیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے۔جے پی تپاریا کی فیملی نے یہ عالیشان اپارٹمنٹ میکرو ٹیک ڈیویلپرز سے خریدا ہے جو لودھا گروپ کی کمپنی ہے۔ یہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار جو کہ عالیشان رہائشی ٹاور ہے اس کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔
اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔ یہ فی مربع فٹ کی بنیاد پر انڈیا کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ بھی ہے۔
تپاریا فیملی نے اس اپارٹمنٹ کو خریدنے کے لیے 19 کروڑ انڈین روپے کی سٹامپ ڈیوٹی دی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں بجاج آٹو کے چیئرمین نراج بجاج نے لودھا گروپ سے سمندر کے سامنے بنا ہوا تین منزلہ لگژری اپارٹمنٹ 252 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔وہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار پیلسس پروجیکٹ کی 29 ویں، 30 ویں اور 31 ویں فلور پر واقع ہے۔ ان تینوں فلیٹس کا کل رقبہ 18 ہزار مربع فٹ ہے جس میں آٹھ جگہیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
اس اپارٹمنٹ کی فروخت کے لیے معاہدہ 13 مارچ 2013 کو کیا گیا تھا اور اس کے سٹامپ ڈیوٹی کا معاہدہ ساڑھے 15 کروڑ انڈین روپے میں طے ہوا تھا۔گزشتہ ماہ ویلسپن گروپ کے چیئرمین بی کے گوئنکا نے وورلی میں 230 کروڑ انڈین روپے کا پینٹ ہاؤس خریدا تھا جبکہ اس سے قبل بالی وُڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے وورلی میں ہی 48 کروڑ انڈین روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ خریدا تھا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

Next Post

کفن دینا تجھے بھولے تھے!

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
خالد

کفن دینا تجھے بھولے تھے!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan