سری نگر، 5اپریل:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت 8 اپریل کو جموں ڈویژن کے رامبن ضلع کے سناسار علاقے میں ایک اور ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کرنے کے لیے تیار ہے۔ذرائع نے بتایا کہجموںو کشمیر میں ایک اور ٹیولپ گارڈنکا ضلع رامبن میں افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ باغ سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کے بعد دوسرا ہوگا اور اسے 8 اپریل کو عوام کے لیے کھول دیا جائ گا۔انہوں نے بتایا کہ نیا ٹیولپ گارڈن 40 کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور اس سیزن میں 25 مختلف اقسام کے 2,75,000 ٹیولپ لگائے جائیں گے۔کمشنر سیکرٹری فلوریکلچر، باغات اور پارکس شیخ فیاض نے اس پیش رفتکی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سیاحت کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ باغ کا افتتاح 8 اپریل کو کیا جائے گا۔
