بھٹنڈہ،12اپریل:
ریاست پنجاب کے بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ ہوئی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن میں صبح 4:35 بجے کے قریب پیش آیا۔ اسٹیشن میں فائرنگ کے بعد کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح تقریباً چار بج کر پینتیس منٹ پر بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
بتایا گیا گیا کہ یہ گولی چلنے کی آواز تھی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق اس واقعے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ فوج کی جنوبی مغربی کمان نے مطلع کیا ہے کہ کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ واردات کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ فی الحال واقعہ کی وجوہات کے بارے میں جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا کوئی ایک شخص تھا یہ اور زیادہ افراد تھے۔ حالانکہ فوج کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔
