جموں۔ یکم مئی:
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج دو کتابوں کا اجرا کیا۔ آج راج بھون میں پدم شری پروفیسر وشوامورتی شاستری کی تحریر کردہ "سروجن سکھایا” اور "سروجن ہتائے”۔یہ کتابیں جیوتش وگیان پر مبنی پوجا کرنے کے لیے مفید معلومات اور طریقے فراہم کرتی ہیں اور ایک مکمل زندگی اور خوشحال زندگی کے لیے مختلف موضوعات پر انمول قدیم علم پر مبنی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سنسکرت کو دنیا کی قدیم ترین زندہ زبانوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ ادب، ریاضی، طب اور سائنس میں بہت بڑا خزانہ پیش کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’سنسکرت کی حکمت علمی نظام کو تقویت دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے اور سنسکرت زبان کو روز مرہ کی گفتگو میں سنسکرت الفاظ کے استعمال سے فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے‘‘۔ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری؛ اس موقع پر ایس ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او ایس انشول گرگ کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔