سری نگر،2 مئی :
منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
کولگام پولیس ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 8 گرام ہیرائن اور130 گرام بھنگ بر آمد کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت شبیر احمد وانی ساکن ونگی پورہ، محمد اقبال شاہ ساکن مونڈ اور محمد شفیع شیخ ساکن یارو کے بطور کی ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا بارہمولہ پولیس نے دو بدنام زمانہ چوروں کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘پولیس نے دو بد نام زمانہ چوروں سید ظفر شاہ عرف ظفر اور فدا حسین کھانڈے کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے یہ دونوں کوٹ بلوال جیل جموں میں بند ہیں’۔