• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جی 20 سمیٹ کیلئے شہر سرینگر کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے

Online Editor by Online Editor
2023-05-06
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جی 20 سمیٹ کیلئے شہر سرینگر کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،06مئی:شہر سرینگر میں جی 20 اجلاس کے پیش نظر حفاظتی بندوبست کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اہم اور مصروف ترین جگہوں پر ‏پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی نفری کو تعینات رکھا گیا ہے۔ اہم سڑکوں اور حساس ‏جگہوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کی تلاش لی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں کے کاغذات کے ساتھ ‏ساتھ ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جارہے ہیں۔
جی 20 سمیٹ کیلئے شہر سرینگر کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے
سرینگر: جی 20 اجلاس کے پیش نظر شہر سرینگر کو دلہن کی سجایا جارہا ہے، جہاں سڑکوں کی جدید مرمت کا کام سرعت ‏سے عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ دیگر تعمیراتی کاموں کے علاوہ رنگ و روغن کے کام بھی جاری ہیں۔ اس بیچ پہلی بار ‏ان بنکروں کو سجانے سنوانے کا کام بھی ہورہا ہے جوکہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لیکر سرینگر کے ایس ‏کے آئی سی سی تک کی سڑک کے علاوہ مختلف مقامات پر قائم ہیں۔ دوسری جانب اسمارٹ سٹی کے تحت جاری کاموں پر بھی ‏خاص توجہ مرکوز کی جارہی ہے جنہیں جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل مکمل کرنا مقصود ہے۔ جن راستوں یا جگہوں سے ‏مندوبین گذریں گے وہاں سجانے سنوارنے اور دیگر تعمیراتی کام شدومد سے جاری ہیں۔ ایسے میں تعمیراتی ایجنسیاں دو ‏شفٹوں پر کام کررہی ہیں تاکہ مقررہ مدت میں تجدید و مرت اور رنگ و روغن کے کام انجام پائے۔
ادھر جموں وکشمیر خاص شہر سرینگر میں جی 20 اجلاس کے پیش نظر حفاظتی بندوبست کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اہم اور مصروف ‏ترین جگہوں پر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی نفری کو تعینات رکھا گیا ہے۔ اہم سڑکوں اور حساس ‏جگہوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کی تلاش لی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں کے کاغذات کے ساتھ ساتھ ‏ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جارہے ہیں۔ وہیں شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد کو ‏بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اس طرح ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی ‏جارہی ہے۔
اس بیچ جی 20 اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے حال ہی میں سول و ‏سکیورٹی انتظامیہ سے میٹنگ کی صدارت کی ہے۔ منوج سنہا نے سول سیکرٹیریٹ میں سول و پولیس کے اعلی افسران ‏کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا۔جی ٹوئنٹی کو پرامن طریقے سے انجام دینے کے لئے کشمیر زون پولیس کے ایڈیشنل ‏انسپکٹر جنرل وجے کمار نے پولیس و دیگر سکیورٹی فورسز افسران کے ساتھ منگل کو میٹنگ کی۔ وجے کمار نے ‏سکیورٹی فورسز کو ہدایت دی کہ جی ٹوئنٹی کے دوران کسی بھی حملے کے خدشے کے پیش نظر نگرانی بڑھائے اور ‏ہر پہلو پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔ جموں کشمیر انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی سرکار کے افسران ‏کی ایک اعلی سطحی ٹیم سرینگر پہنچی ہوئی ہے،جو کہ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، ‏کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی ‏اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ‏ہے۔یہ ممالک ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنجز جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے ‏لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

 بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند جاں بحق 

Next Post

جموںو کشمیر ریاستی ٹیکس محکمہ کو سکوچایوارڈ 2023 سے نوازہ گیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموںو کشمیر میں ڈیری کا شعبہ زراعت کے جی ڈی پی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے:منوج سنہا

جموںو کشمیر میں ڈیری کا شعبہ زراعت کے جی ڈی پی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے:منوج سنہا

2023-06-01
موسلا دھار بارشیں: پلوامہ میں پسی گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

موسلا دھار بارشیں: پلوامہ میں پسی گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

2023-06-01
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 5 مہینوں کے دوران 217 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آؐد: پولیس

2023-06-01
زوجیلا پاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ،سری نگرلیہہ شاہراہ پرٹریفک معطل

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر بند

2023-06-01
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹنٹ معاونین گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس

2023-06-01
کپوارہ میں ایل او سی پی در ندازی کی کوشش ناکام، ایک فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک

جموں کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز ہلاک: بی ایس ایف ترجمان

2023-06-01
جموںو کشمیر کی9 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے سرحدی گاؤںکا نام روشن کیا

جموںو کشمیر کی9 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے سرحدی گاؤںکا نام روشن کیا

2023-06-01
جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر دلہن کی طرح سجا۔ مقامی شہریوں میں جوش و خروش

جموں اورکشمیر میں جی 20اجلاس کی کامیاب میزبانی ،مرکز کے زیر انتظام علاقے کو بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر ڈال دیا۔رپورٹ

2023-06-01
Next Post
جموںو کشمیر ریاستی ٹیکس محکمہ کو سکوچایوارڈ 2023 سے نوازہ گیا

جموںو کشمیر ریاستی ٹیکس محکمہ کو سکوچایوارڈ 2023 سے نوازہ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu