سری نگر،23مئی:
شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی میں آدم خور تیندوے نے دس سالہ بچی کو نوالہ بنایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز زمبور اوڑی میں دس سالہ بچی موشی چرا رہی تھی کہ اسی اثنا میں آدم خور تیندوے نے اس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے بچی کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت دس سالہ آصفہ رشید دختر رشید بجاڑ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا وائلڈ لائف محکمہ نے تیندوے کی تلاش شروع کی ۔
