• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر کی معیشت کو دوگنا ہونے سے اب کوئی روک نہیں سکتا۔چیف سیکریٹری

Online Editor by Online Editor
2023-05-23
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جی 20 ایونٹ کی کامیابی حکومت کے ہر عہدیدار کی اجتماعی ذمہ داری ہے: چیف سکریٹری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،23مئی :
جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹر ی ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج کہاکہ شہر سری نگر میں تعمیرو ترقی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر ای ٹینڈرنگ نظام کو متعارف کرایا گیا ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی اکنامی اگلے دو برسوں کے اندرا ندر دوگنی ہوجائے گی اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔ان باتوں کااظہار موصوف نے جی ٹونٹی اجلاس کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں تعمیر وترقی کے کام شدو مد سے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر سری نگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعد د پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے۔چیف سیکریٹر ی نے بتایاکہ ای ٹینڈرنگ نظام کے ذریعے ہی ٹھیکیداروں کو کام الاٹ کئے جارہے ہیں۔
ان کے مطابق کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی ٹھیکیداروں کو رقم بھی واگزار کی جاتی ہیں ۔جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں کو صاف کرنے کے بارے میں جب چیف سیکریٹری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت شہرہ آفاق جھیل ڈل ماضی کے مقابلے میں خوبصورت اور صاف ہے۔کھیل کود کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے ہر پنچایت میں ایک کھیل کا میدان میسر ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگ کھیل کود کی سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں لہذا حکومت بھی اس کی طرف توجہ مبذول کر رہی ہے۔
موصوف چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کا کوئی قانون نہیں اور اس بارے میں سپریم کورٹ نے بھی حکم نامہ جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سینکڑوں ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا اور ابھی بھی بہت سارے ڈیلی ویجر مختلف سرکاری اداروں میں کام کر رہے ہیں۔
معیشت کے بارے میں جب چیف سیکریٹر ی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں یہ یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آنے والے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیر کی اکنامی ڈبل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی جی ایس ٹی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔
سرمایہ کاری کے بارے میں چیف سیکریٹر ی نے بتایا کہ ساٹھ سے ستر ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں آج حالات بہتری کی جانب گامزن ہے ۔تعلیمی شعبے کے بارے میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ اسکولوں میں اچھی طرح درس وتدریس کا کام کاج ہو رہا ہے اور یہ کہ ایجوکیشن سیکٹر نے کافی ترقی کی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سنگاپور کے سفیر سائمن وونگ نے کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی

Next Post

اِنتظامی کونسل نے سنتورہوٹل کے 145ملازمین کوجے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی میں شامل کرنے کو منظور ی دی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموںو کشمیر کی9 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے سرحدی گاؤںکا نام روشن کیا

جموںو کشمیر کی9 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے سرحدی گاؤںکا نام روشن کیا

2023-06-01
جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر دلہن کی طرح سجا۔ مقامی شہریوں میں جوش و خروش

جموں اورکشمیر میں جی 20اجلاس کی کامیاب میزبانی ،مرکز کے زیر انتظام علاقے کو بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر ڈال دیا۔رپورٹ

2023-06-01
فوج نے بارہمولہ میں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا

فوج نے بارہمولہ میں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا

2023-06-01
ماہ اپریل میں کشمیر میں سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد ریکارڈ

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملا۔ وال اسٹریٹ جرنل

2023-06-01
پلوامہ میں ایس آئی یو نے لشکر طیبہ کے کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی

2023-06-01
ٹارگیٹ کلنگ ایک چیلنج ہے، جس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے: دلباغ سنگھ

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

2023-06-01
چیف سکریٹری نے ’لائف سرٹیفکیٹ‘ کے آن لائن اجراء پر زور دیا

چیف سکریٹری نے ’لائف سرٹیفکیٹ‘ کے آن لائن اجراء پر زور دیا

2023-06-01
غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات

جموں و کشمیر کو ڈی این بی کی مزید 12 نشستوں کی منظوری مل گئی

2023-06-01
Next Post
اِنتظامی کونسل نے سنتورہوٹل کے 145ملازمین کوجے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی میں شامل کرنے کو منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے سنتورہوٹل کے 145ملازمین کوجے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی میں شامل کرنے کو منظور ی دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu