• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جی ٹوئنٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا، کشمیری ‏دستکار

Online Editor by Online Editor
2023-05-25
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جی ٹوئنٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا، کشمیری ‏دستکار
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: سرینگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں جی ٹوئنٹی ‏ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کے دوران محکمہ ہینڈی کرافٹس نے کشمیر کی روایتی دستکاریوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا تھا۔محکمے نے اس ‏کے لئے کشمیر کی دستکاریوں جیسے قالین، پشمینہ شال، ووڈ کارونگ، تانبے کے برتن وغیرہ کے درجنوں اسٹال قائم کئے تھے۔محکمے نے ‏مندوبین کے سامنے اپنے فن کا عملی مظاہرہ کرنے کے لئے کئی دستکاروں کو بھی بلایا تھا۔
ایس کے آئی سی سی میں موجود ان دستکاروں نے سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس ‏کی وساطت سے ہمیں اپنی دستکاریوں کی بین الاقوامی سطح کے پلیٹ فارم نمائش کرنے کا موقع نصیب ہوا۔پیپر ماشی سے وابستہ محمد یونس شاہ جس ‏نے ایس کے آئی سی سی میں سٹال لگایا ہوا ہے نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سے واقعی میں کشمیر کے کاریگروں کو آنے والے وقت میں ‏فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممبران ممالک نے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا اور یہاں سے شال اور قالین بھی خریدے اور آرڈر ‏بھی دئے۔
کانی شال سے وابستہ کاریگر مشتاق احمد نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممبران ‏نے سبھی کاریگروں کے سیل نمبر لئے اور یقین دلایا کہ وہ اس صنعت کے بارے میں اپنے اپنے ممالک کے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔
بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 20 خواتین جو مختلف اقسام کی چیزیں تیار کرتی ہیں نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سے انہیں مستقبل میں ‏فائدہ ملنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیری کے ہینڈی کرافٹ اور اس سے وابستہ کاریگروں کو فائدہ پہنچانے کی ‏خاطر زمینی سطح پر کام کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے صرف وعدئے اور دعوئے کئے لیکن موجودہ انتظامیہ نے جو کہاتھا وہ ‏کرکے بھی دکھایا۔
بسولی پینٹنگ جو کہ دنیا بھر میں مشہور ہے سے وابستہ ایک کاریگر دھیرج کپور نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران اگرچہ ‏مندوبین نے کم ہی شاپنگ کی لیکن مستقبل میں کاریگروں کو اس کا اچھا صلہ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس سے کاریگروں کو انٹرنیشنل ‏پلیٹ فارم دستیاب ہوا ہے جو ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واقعی میں جموں ‏وکشمیر کے کاریگروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی کے سحر انگیز نظاروں سے عیاں ہوتا ہے کہ بے شک کشمیردنیا کی جنت ہے: جی ٹونٹی ‏مندوبین

Next Post

امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموںو کشمیر میں ڈیری کا شعبہ زراعت کے جی ڈی پی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے:منوج سنہا

جموںو کشمیر میں ڈیری کا شعبہ زراعت کے جی ڈی پی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے:منوج سنہا

2023-06-01
موسلا دھار بارشیں: پلوامہ میں پسی گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

موسلا دھار بارشیں: پلوامہ میں پسی گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

2023-06-01
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 5 مہینوں کے دوران 217 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آؐد: پولیس

2023-06-01
زوجیلا پاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ،سری نگرلیہہ شاہراہ پرٹریفک معطل

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر بند

2023-06-01
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹنٹ معاونین گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس

2023-06-01
کپوارہ میں ایل او سی پی در ندازی کی کوشش ناکام، ایک فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک

جموں کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز ہلاک: بی ایس ایف ترجمان

2023-06-01
جموںو کشمیر کی9 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے سرحدی گاؤںکا نام روشن کیا

جموںو کشمیر کی9 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے سرحدی گاؤںکا نام روشن کیا

2023-06-01
جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر دلہن کی طرح سجا۔ مقامی شہریوں میں جوش و خروش

جموں اورکشمیر میں جی 20اجلاس کی کامیاب میزبانی ،مرکز کے زیر انتظام علاقے کو بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر ڈال دیا۔رپورٹ

2023-06-01
Next Post
30 جون سے طے شدہ 45روزہ اَمرناتھ جی یاترا کیلئے جموں وکشمیر میں فقید المثال اِنتظامات

امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu