سری نگر، 25 مئی:
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن اور کامیاب انعقاد پر سیکورٹی فورسز اور انٹلی ایجنسیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بتادیں سری نگر میں پیر سے شروع ہونے والا یہ سہ روزہ اجلاس بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔
کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘اے ڈی جی پی کشمیر شری وجے کمار جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، فوج، بی ایس ایف، ایس ایس بی، این ایس جی، ایم اے آر سی او ایس، این ڈی آر ایف اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے افسروں اور جوانوں کو جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن اور کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں’۔
یہ سہ روزہ اجلاس سری نگر میں 22 مئی کو شروع ہوا تھا اور اس اجلاس کے مندوبین جمعرات کی صبح دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔