سری نگر، یکم جون : معاشرے سے منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 5 مہینوں کے دوران 144 کیس درج کرکے 217 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مود بر آمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق 194 منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 23 منشیات فروشوں پر پی آئی ٹی/ این ڈی پی اسی / پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں 25 انتہائی مطلوب منشیات فروش شامل ہیں۔
بارہمولہ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 5 مہینوں کے دوران 144 کیس درج کرکے 217 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مود بر آمد کیا ہے۔
ان پانچ مہینوں کے دوران بر آمد شدہ ممنوعہ نشہ آور مواد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس دوران 3.41 کروڑ روپیے مالیت کا 2.625 کلو گرام برائون شوگر،3.14 کروڑ روپیے مالیت کا 2.149 کلو گرام ہیرائن، 36.10 لاکھ روپیے مالیت کا 8.024 کلو گرام چرس اور 34.91 لاکھ روپیے مالیت کا 69.82 کلو گرام خشخاش بر آمد کیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 43.90 لاکھ روپیے نقدی بر آمد کئے گئے جبکہ 15 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا۔