سری نگر، یکم جون:
جنوبی ضلع پلوامہ کے چندگام ٹہاب علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز پلوامہ کے چند گام ٹہاب گاوں میں پسی گرنے کی وجہ سے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مکینوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا جبکہ آ س پاس رہائش پذیر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی کئی ٹیمیں علاقے میں خیمہ زن ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہو کررہ گئی ہے ۔
