• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں موسیقی آلہ ’تمبکنا ری‘ کی مانگ میں اضافہ

Online Editor by Online Editor
2023-06-03
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں موسیقی آلہ ’تمبکنا ری‘ کی مانگ میں اضافہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: وادی کشمیر میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی مٹی سے تیار کیا جانے والا موسیقی کا روایتی آلہ ‘تمبکناری ‘ کی مانگ بام عروج پر ہے اور اس پیشے سے وابستہ کاریگر اپنے آرڈرز پورا کرنے کے لئے کام انتہائی مصروف ہیں۔ تمبکناری ایک خاص قسم کا روایتی کشمیری آلہ موسیقی ہے جسے مٹی سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کا استعمال شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوتا ہے۔مٹی اور پانی کی آمیزش سے تیار ہونے والی تمبکناری کی گردن لمبی اور کھوکھلی ہوتی ہے اور بھٹی میں پکانے کے بعد اس پر رنگ و روغن چڑھایا جاتا ہے۔سرینگر کے نشاط علاقے میں محمد عمر کمہار نامی کاریگر ان دنوں اپنے کارخانے میں تمبکناریاں بنانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں کیونکہ انہیں ایک بڑے آرڈر کو ان ہی دنوں کے اندر مکمل کرکے گاہکوں تک پہنچانا ہے۔
28 سالہ محمد عمر نے بتایا کہ ‘ایک ہزار تمبکناریاں تیار کرنی ہیں جنہیں مجھے کولگام اور سوپور سپلائی کرنا ہے ‘۔کشمیر یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کرنے والے موصوف جوان سال کاریگر چند برس قبل اس وقت سرخیوں میں رہے جب انہوں نے اپنے کارخانے میں تیار ہونے والے برتنوں کو چین اور امریکہ میں مشین کے ذریعے تیار ہونے والے برتنوں سے صحت کے لئے زیادہ سود مند ہونے کا دعویٰ کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد عمر کے ہاتھ سے تیار ہونے والے مٹی کے روایتی ‘سما وار ‘ کی شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر سرینگر میں منعقدہ حالیہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران نمائش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ‘تمبکناری تیار کرنے کے لئے وسطی ضلع بڈگام سے خاص قسم کی مٹی لانا پڑتی ہے اس مخصوص مٹی پر سبزیاں نہیں اگتی ہیں اور نہ ہی اس کو کسی دوسرے کام کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سو تمبکناریاں تیار کرنے میں کم سے کم تین دن لگتے ہیں۔موصوف کاریگر نے کہا کہ بڑے سائز کی تمبکناری کی بازار میں قیمت ڈھائی سو روپیے ہے جبکہ چھوٹے سائز کی تمبکناری کی قیمت ڈیڑھ سو روپیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘سال بھر مجھے بڑے بڑے آرڈرز ملتے رہتے ہیں اور میرا اچھی طرح سے روز گار چلتا ہے ‘۔
محمد عمر مٹی کے برتن بنانے کی اس صنعت کو وادی میں نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘میں اس کاریگری میں نئی روح پھونکنے کے لئے رات دن محنت کرتا ہوں اس کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے میں نئے نئے تجرنے کرتا ہوں ‘۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس مٹی کی کھدائی پر پابندی عائد کی ہے جس سے ہمارے کام پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مٹی کھودنے کی اجازت دیں تاکہ یہ روایتی پیشہ زندہ رہ سکے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اڈیشہ میں دو ایکسپریس ٹرینوں کے ٹکرانےسے 270 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

Next Post

شمالی اور جنوبی کشمیر میں شدید ژالہ باری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
شمالی اور جنوبی کشمیر میں شدید ژالہ باری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

شمالی اور جنوبی کشمیر میں شدید ژالہ باری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan