سرینگر،08جون:
حضرت میاں نظام الدین کیانی رحمۃ اللہ علیہ کا 126 واں سالانہ عرس جو بدھ کو بابا نگری وانگٹھ میں شروع ہوا تھا کل اختتام پذیر ہو۔
عرس ہر سال جون کے پہلے پندرہ دن میں منایا جاتا ہے جس میں جموں و کشمیر کے اندر اور باہر سے ہزاروں عقیدت مند دو روزہ تقریب میں آتے ہیں۔
امسال بھی سالانہ عرس میں شرکت کے لیے راجوری، پونچھ، ڈوڈہ، جموں، ادھم پور، بانڈی پورہ، اننت ناگ سے زائرین کو لے کر سینکڑوں گاڑیاں بابا نگری پہنچی۔
عرس کے آخری دن میا ں محمد الطاف نے زائرین اور عقیدت مندوں سے خطاب کیا۔انہوں نے تمام عالم خاص کر کشمیر کے لئے امن کی دعا کی۔خطاب میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور مثبت راہ اپنا کر معاشرے کی احسن تعمیر میں اپنا رول ادا کریں۔