• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

گاندربل میں وائیل پُل کشمیر اور لداخ کے درمیان ایک اہم رابطہ

وائیل پُل صرف سٹیل اور کنکریٹ کا ڈھانچہ نہیں ہے بلکہ رابطے، ترقی اور سہولیت کی علامت ہے

Online Editor by Online Editor
2023-06-09
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
گاندربل میں وائیل پُل کشمیر اور لداخ کے درمیان ایک اہم رابطہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل /کنگن میں پہلا سیمی آرچ وائیل پُل کشمیر اور لداخ کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر اُبھرنے سے لوگوں نے عالمی بینک کی مالی امداد سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی ) اور حکومت جموں و کشمیر کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
پُل کے ماہرین اور اِنجینئروں کے مطابق ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی ٹیکنیکل اسسٹنس اینڈ کوالٹی آڈِٹ کنٹرول ( ٹی اے کیو اے سی )پُل کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے جے ٹی ایف آر پی کے تحت 23.79 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نالہ سندھ کے اوپر وائیل پر ایک اہم پُل کی تعمیر اَب ایک بڑی توجہ کا مرکز بن کر ابھر رہی ہے اور اِنتظامیہ کو سری نگر۔لیہہ ہائی وے پر سفر کو آسان بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر(اے اِی اِی) جے ٹی ایف آر پی شوکت علی شاہ نے پل کو تصور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ یہ منصوبہ حتمی انجام تک پہنچاہے اور لوگ اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے پروجیکٹ پر اپنے آئیڈیایشن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی اے کیو اے سی تکنیکی عملے کے ساتھ ملک بھر میں کئی مقامات پر گئے تاکہ اس قسم کے پروجیکٹ کے بارے میں کئی دیگر تکنیکی باریکیوں کو سمجھ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں ماحولیاتی، سول اور میکنیکل سمیت تین درجے معیار کی جانچ پڑتال کی گئی ہے جس نے اُسے محفوظ منصوبہ بنایاہے۔اُنہوں نے کہا ،” یہ ایک بہت ہی سٹریٹجک روڈ ہے۔اِس علاقے کے لوگوں کو اہم رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ پُل صرف ایک عام منصوبہ نہیں ہے۔
یہ کشمیر کے ترقیاتی روڈ میپ کو تیار کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔“۔اُنہوں نے کہا کہ اِس وائیل پُل کی مسافت 110 میٹر ہے اور اس کا سپر سٹرکچر کے لئے 700 میٹرک ٹن سٹیل کا وزن ہے۔اُنہوں نے کہا،اس سے پہلے اسی فاو¿نڈیشن پیٹرن پر پُل کی تعمیر کی تمام کوششیں آدھی رہ گئی تھیں۔پُل کی تعمیر مقامی لوگوںاور مسافروں کا دیرینہ مطالبہ تھا کیوں کہ یہ سری نگر کو لیہہ سے ملانے والا واحد اہم رابطہ ہے۔وائیل گاندربل کے ایک مقامی مشتاق احمد نے کہا،” یہ ہمارا گذشتہ کئی برسوں سے دیرینہ مطالبہ تھا ۔ کسی کو پرواہ نہیں تھی ۔ پُل کے زیر اِلتواام اِس حصے میں بہت زیادہ ٹریفک تناؤ پیدا کرتاتھا ۔ نہ صرف نقصان اُٹھانا پڑے گابلکہ یہاں کے مختلف علاقوں میں آنے والے یاتروں اور سیاحو ں کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم جے ٹی ایف آر پی کے اِنجینئروں اور اَفسران کے بے حد شکر گزار ہی جو ا،س پروجیکٹ کا حصہ رہے ہیں۔اِس سے تقریباً 4لاکھ کی آبادی پر زندگی کاایک نیا مرحلہ آیا ہے ۔
یہ حکومت کی اوّلین ترجیح پر ترقی سے کشمیر میں نئی صبح کا آغاز ہے۔ورلڈ بینک ترقی اور تبدیلی میں مدد کے لئے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو فائنانسنگ اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ترقیاتی منصوبے قرض لینے والے ممالک کی طرف سے کچھ اصولوں اور طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اس بات کی ضمانت دی جاتی ہے کہ رقم اپنے مطلوبہ ہدف تک پہنچ جاتی ہے۔مقامی شراکت داروںنے بھی حکومت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائیل کے مقام پر نالہ سندھ پر مستقل پُل کی تعمیر سے اب ٹریفک کی مشکلات میں کمی آئے گی جس کی وجہ سے مسافروںاور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں وائیل پُل کو ٹریفک کے لئے کھولے جانے کے بعد اس سے گاڑی چلانے والوں اور مسافروں کو کافی راحت ملی ہے۔وائیل برج سے بہتر رابطہ بلاشبہ اس علاقے میں سیاحت اور زیارت کی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور مقامی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل اور لوگوں کی راحت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا،”وائیل برج صرف سٹیل اور کنکریٹ کا ڈھانچہ نہیں ہے بلکہ رابطے، ترقی اور سہولیت کی علامت ہے۔ یہ خطے میں تجارت، سیاحت، اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔“یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سری نگر ۔ لیہہ ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ایک اہم پیش رفت میں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے وائیل میں دو لین والے سٹیل آرچ ٹرس پُل کا لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِفتتاح کیا اور اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اہم وائیل پل کا افتتاح کرنے کے بعد اسے ایک اہم موقعہ قرار دیا جو سری نگر۔لیہہ ہائی وے کے ساتھ سندھ کے نالے پر پھیلا ہوا ہے۔جموں توی فلڈ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کے تحت 23.79 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور شدہ دو لین پل وادی میں انجینئرنگ کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔اِنجینئر ٹی اے کیو اے سی عابد برارو نے کہا ،” ہم نے ہر چیز کو تکنیکی طور پر بہترین طریقے سے پیش کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ یہ پل اب تک انجینئرنگ کا کمال بن چکا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے لوگوں اور مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔“پُل اَچھی طرح سے ڈیزائن کی گئی فاؤنڈیشن سے ایک آرچ قسم کا سٹیل گرڈر110میٹر لمبائی میں پھیلا ہوا ہے اور اس کی چوڑائی 10.50 میٹر ہے ۔ پُل کی طرف جانے والی اپروچ سڑکوں کی مشترکہ لمبائی 330میٹر ہے۔واضح رہے کہ وائیل برج خطے میں بنیادی ڈھانچہ اور رابطے کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا ثبو ت ہے ۔ اِس کی اہمیت گاندربل اور اس سے باہر کے لوگوں کے دِلوں میں گونجتی ہے یہ بغیر کسی رُکاوٹ کے سفر اِقتصادی ترقی اور خوشحالی کے روشن مستقبل کی علامت ہے ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایم ڈی، کے پی ڈی سی ایل کا غیر اخلاقی رویہ

Next Post

جموںوکشمیر میں’کسان سمپرک ابھیان‘کے تحت 2لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموںوکشمیر میں’کسان سمپرک ابھیان‘کے تحت  2لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت

جموںوکشمیر میں’کسان سمپرک ابھیان‘کے تحت 2لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan