کپوارہ ، 13 جون : پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک دو عدم جنگجوئوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے منگل کو اپنے ٹویٹر ہینڈل ایک ٹویٹ میں کہا: ‘فوج اور کپوارہ پولیس کی ایک پارٹی نے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک 2 جنگجوئوں کو مار گرایا’۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
