سرینگر/ ڈویژنل کمشنر جموں، رمیش کمار نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ کے ساتھ منگل کو شری امرناتھ جی یاترا 2023 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف مہیش لدھا نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ڈی سی نے اسٹیک ہولڈر محکموں پر زور دیا کہ وہ مقدس یاترا کے ہموار انعقاد کے لیے پیشگی مناسب انتظامات کرنے کی کوششوں کو ہم آہنگ کریں۔
یاتری نواس میں صفائی ستھرائی کے کاموں، فیس لفٹنگ اور دیگر ضروری کاموں میں تیزی لانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈویژن کمشنرنے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں رہائش کے لیے جگہوں کی نشاندہی کریں۔
ڈی سیز کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں لنگر اور عقیدت مندوں کی رہائش، گاڑیاں رکھنے کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں۔اہم مسائل پر سنجیدہ بات چیت کی گئی، جبکہ ڈویژنل کمشنرنے رجسٹریشن کے انتظامات کا جائزہ لیا جس میں RFID، سیکورٹی انتظامات، سادھوؤں اور یاتریوں کے لیے نقل و حمل کی سہولیات، لنگر کا قیام اور ان کی اجازت، سادھوؤں اور یاتریوں کے لیے رہائش، صفائی ستھرائی، بورڈنگ اور قیام کی سہولیات شامل ہیں۔ ۔ڈویژن کمشنرنے بھگوتی نگر میں پارکنگ کے انتظامات، حفاظتی انتظامات اور سی سی ٹی وی کی تنصیب، طبی سہولیات، پانی کی فراہمی، بجلی کی فراہمی وغیرہ کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔