سری نگر/ملی ٹینسی کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے خصوصی تفتیشی ایجنسی ایس آئی یو نے منگل کے روز اونتی پورہ میں ایکیک ملی ٹینٹ اور دو مہلوک جنگجووں کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹ معاون سمیر احمد موہند ولد محمد موہند ساکن شیر آباد ترال اور دو مہلوک ملی ٹینٹ جن کی شناخت شفاعت مظفر صوفی ولد مظفر احمد صوفی ساکن بٹ گنڈ ترال اور عمر نبی تیلی ولد غلام نبی تیلی ساکن لدھو پانپور کے بطور ہوئی ہے کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ترال میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج ہے۔