سرینگر/جموں وکشمیر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اضافہ جنوبی کشمیر اننت ناگ سرفہرست اور سرحدی ضلع کپوارہ میں سب سے کیس درج ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر میںبچوں پرتشددڈھانے اغواکاری اور ان کااستحصال کرنے کی کارروائیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے۔
اعداد شمار کاجہاں تک تعلق ہے سرینگر میں بچوں پرتشدڈھانے اغواکاری اور ان پراستحصال کرنے کے 77کیس اب تک درج کئے گئے ہے جنوبی کشمیر اننت ناگ ضلع میں ا سطرح کے 90کیس پولیس کی جانب سے درج کئے ہے بڈگام میں 60گاندربل میں 19بارہمولہ میں 56کپوارہ میں7شوپیاں میں 9کولگام میں11اور پلوامہ میں اس کے طرح کے پندرہ کیس درج کئے گئے ہے ۔
سروے رپورٹ کے مطابق پانچ برسوں کے دوران بچوں کی اغواکاری تشددڈھانے اور انہیںذہنی پریشانیوں میں مبتلاکرنے کے 845کیس د رج کئے2019میں 417اور 478، 2021میںجموں وکشمیرمیں بچوں پر استحصال میں اضافہ ہواہے ۔سروے رپور ٹ میں کہاگیاہے وادی کشمیرمیں مزدوران کی رجسٹریشن میں بھی کمی آگئی ہے اورسرکاری اعدادشمار کے مطابق 2022میں ایک لاکھ75 ہزار کی رجسٹریشن کرائی گئی۔
