سرینگر/ /نوسال کوبے مثال قرار دیتے ہوئے وقف بورڈکی چیئرپرسن نے کہاکہ وزیراعظم کے وجن نے ملک کے عوام کومسائل سے باہرنکال دیاہے ۔ایوشمان بھارت ،اجولا، سوچھ بھارت اسکیموں اور بہتر گھرلوگوں کے لئے رہائشی مکان فراہم کرنے کاجو سلسلہ شروع کیاگیاہے اس نے بھارتیہ جنتا کوملک میں مضبوط مستحکم بنادیاہے اسمبلی الیکشن کابگل جب بھی الیکشن کمشن آف انڈیابجائے گا بھارتیہ جنتا پارٹی ا سکے لئے تیار ہے۔
سابقہ حکومتوں کی کار کردگی کاہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جموں کشمیرمیں امن ترقی اور خوشحالی کے دور کاآغاز ہوچکاہے اور لوگ مرکزی حکومت کی کارروائیوں اقدامات سے خوش ہے اور تعاون فراہم کررہے ہے ۔
عوامی رابطہ مہم کوجاری رکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شمالی کشمیر بارہمولہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کارکنوں لیڈروں کاایک او رکنونشن منعقدہوا ۔اس موقعے پر وقف بورڈکی چیئرپرسن ڈاکٹردرخشا اندرابی نے نو سال کوبے مثال لازوال قرا ردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی سوچ منصوبہ بندی اور اقدامات نے جموںو کشمیرسمیت ملک میں بدلاو¿ لایاہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے نو برسوں کے دوران جوبھی اقدامات اٹھائے گئے اسے عام انسان کوفائدہ ملااس سے غریب کی پز رائے ہوئی ۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی ایشمان بھارت سوچھ بھارت اجولا اسکیموں کی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کسی سرکار نے آج تک غریب کوپانچ لاکھ کاانشورنس نہیں کیاکہ وہ اپنی بیماریوں کاعلاج کرا سکے کسی نے دوردرازعلاقے میں رہنے والے لوگوں کو گیس کنکشن نہیں کیایہ وزیراعظم تھے جن کی وجن کے باعث اسکیموں کوبروئے کا رلانے سے عام انسان کوراحت ملی ہے اور مستقبل میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی غریب کی آواز بنے گی ۔
انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر میں امن ترقی اورخوشحالی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوچکاہے تعمیروترقی کے کام شدومد سے جاری ہے اب اداروں کوایک مقررہ وقت کے اندر اندر تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جواب دیہی کویقینی بنایاگیا بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے کہاکہ نوسالہ کارکردگی بے مثال ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کارکن اس بات پرمتفق ہیں کہ عوام کے ساتھ جڑکر ہم ان کے مشکلات کاازالہ کر پائےنگے ۔