جموں، 15 جون: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بدھلہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 2 خواتین کی موت جبکہ ایک بچی سمیت تین دیگر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں سموت سے ترگائی جارہی ایک آلٹو گاڑی جمعرات کی صبح ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک بچی سمیت تین دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاو آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا۔
متوفی خواتین کی شناخت 40 سالہ ایشا زوجہ محمد نذیر اور شہناز اختر زوجہ محمد الطاف شاہ جبکہ زخمیوں کی شناخت 50 سالہ ایوب شاہ ولد غلام نبی شاہ، 65 سالہ محمد اکبر شاہ ولد مہندی شاہ اور دس سالہ بچی کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔