جموں، 15 جون:
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آنے سے کیفٹریا موڑ کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر ٹنل کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آنے سے کیفٹریا موڑ کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر ٹنل کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر ٹنل کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا کیٹریا موڑ پر چٹانیں کھسک آنے کے باوجود بھی وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل جاری ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل ٹریفک حکام کے ساتھ رابطہ کریں۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ بدھ کے روز ناشری اور بانہال کے درمیان کئی گھنٹوں تک بند رہی۔
ادھر سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔