سرینگر۔ 19؍ جون:
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (BOSE) نے پیر کو دسویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق طالبات نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایجوکیشن بورڈ نے کہا، "لڑکیوں نے 81.68 فیصد کا کل پاس فیصد رجسٹر کیا جبکہ لڑکوں نے صرف 78.23 فیصد رجسٹر کیا۔ اس بیچ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو جے کے بی او ایس ای کے 10ویں کے سالانہ ریگولر امتحانات-2023 میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔
ایک ٹویٹ میں ایل جی منوج سنہا نے لکھا، "تمام طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، جنہوں نے کلاس 10ویں سالانہ ریگولر امتحانات-2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے میری نیک خواہشات۔
