سری نگر، 20 جون : وادی کشمیر میں موسم گرما کے تیکھے تیور کی جلوہ نمائی کے ساتھ ہی لوگ گرمی سے بچنے کے لئے سیاحتی مقام کا رخ کرنے لگے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 23 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا بعد ازاں وادی میں 24 اور 26 جون تک کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کاے 60 فیصد امکانات ہیں۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ادھر وادی میں گرم بڑھنے کےس اتھ ہی سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کی بھیڑ بڑھنے لگی ہے اور آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ خاص کر اسکولی بچے سے بھری گاڑیوں کو مختلف سیاحتی مقامات کی طرف رواں دواں دیکھا جا رہا ہے۔
ادھر ملک کے مختلف حصوں کے سیاحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ درج ہو رہا ہے۔
