سری نگر، 21 جون : سری نگر کی ہمدانیہ کالونی بمنہ میں اتوار کے روز غرقآب ہونے والے کمسن کی لاش ہوکر سر کے نزدیک پانی سے بر آمد کی گئی۔
بتادیں کہ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں اتوار کی سہہ پہر کو اپنے دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کے دوران 7 سالہ اخلاص احمد نامی ایک کمسن لڑکا فلڈ چینل میں ڈوب گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں اتوار کے روز فلڈ چینل میں ڈوبنے والے کمسن کی لاش ہوکر سر کے نزدیک پانی سے بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی کمسن لڑکے کو پانی سے نکالنے کے لئے بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا جو تین دنوں تک لگاتار جاری رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد بچے کی لاش کو آخری رسومات کی دائیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔