سری نگر/جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے مائسمہ علاقے میں کمسن لڑکی کی عزت تار تار کرنے والے دو درندہ صفت نوجوانوں کو پولیس نے دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر پولیس نے 13سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کی عصمت لوٹنے والے دو شیطان صفت نوجوان جن کی شناخت ساہل جاوید ولد جاوید سوداگر ساکن گنپت یار حبہ کدل اور ساہل یوسف ولد یوسف ڈار ساکن نئی سڑک حبہ کدل کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 11/23 زیر دفعات 363,376ڈی اے، سیکشن 5,6پوسکو ایکٹ کے تحت مائسمہ پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔