سری نگر، 22 جون :
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں ضلع پولیس لائنز پر جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار معمول کی مارننگ ورزش کر رہا تھا کہ وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کی فوری طبی امداد کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد تانترے ولد غلام محمد تانترے ساکن اتھہ وٹو بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
