سری نگر/ ڈویژنل کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نےکہا کہ انتظامیہ نے اس سال امرناتھ یاترا کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ امرناتھ کے عقیدت مندوں کو بہتر اور پریشانی سے پاک خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ یاترا کے دوران انہیں کسی قسم کی تکلیف محسوس نہ ہو۔ڈویژنل کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ "وہاں بہتر سہولیات موجود ہیں۔ گپھا کی طرف جانے والے ٹریک کو چوڑا کر دیا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر ریلنگ کی گئی ہے۔ روشنی کے انتظامات کو بہتر کیا گیا ہے۔
سیکورٹی ایجنسیوں نے وہاں اچھی تعداد میں سی سی ٹی وی نصب کیے ہیں”۔ سول سوسائٹی اور دیگر کی حمایت کو سراہتے ہوئے، ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ "ماضی کے برعکس ہمیں اس سال سول کی طرف سے بہت زیادہ حمایت اور تعاون ملا۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ آگے آئے اور اپنا تعاون بڑھایا،” ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کو معاشی اور مذہبی سرگرمیوں سے آگے دیکھا جانا چاہئے کیونکہ اس کا مقامی روایت سے پرانا تعلق ہے۔
